Showing posts with label Bitcoin History in Urdu. Show all posts
Showing posts with label Bitcoin History in Urdu. Show all posts

Friday, March 14, 2014

bitcoin handbook available soon

Sunday, March 9, 2014

Urdu Tutorial Video


Cloud Mining In Urdu



Bitcoin Urdu Presentation


Bitcoin Basic


Cloud Mining Cex.io


Coin Trading


Tag Pool Mining


CPU Mining


Saturday, February 22, 2014

Bitcoin History in Urdu

تمہید

بٹ کوئن پہلی ڈیجیٹل کرنسی ہے۔ جس کو کمانے میں یا حاصل کرنے میں کسی شخص یا کسی بینک کا کوئی اختیار نہیں۔
یہ مکمل آزاد کر نسی ہے، جس کو ہم اپنے کمپیوٹر کی مدد سے بھی خود جنریٹ کر سکتے ہیں۔
اس کرنسی کو بنانے کا خیال سب سے پہلے 2009 میں تب ۤآیا، جب معاشعی بحران کے سبب امریکہ کے کئی بینک دوالیہ ہوگئے، اور لوگوں کا کئی بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔
اس کرنسی کو کریپٹو کرنسی کا نام دیا گیا۔ یہ کرنسی حسابی عمل لوگراتھم کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔
جس کے لئے ہم اپنے کمپیوٹر کو انٹر نیٹ سے منسلک کر کے، کمپیوٹر کے ان حصوں کو کام میں لاتے ہیں جو حسابی عمل میں بھر پور حصہ لیتے ہیں۔
جیسا کہ ہمارےکمپیوٹر کا پروسیسر۔
اس حسابی عمل کی بدولت کمپیوٹر ایک لوگراتھم کا سوال حل کرتا ہے۔

کریپٹو کرنسی مائننگ

کریپٹو کرنسی مائننگ کی اصطلاح اس کام کے لئے استعمال کی جا تی ہے، جس کی بدولت ہمارا کمپیوٹر کسی کریپٹو کرنسی کو کھود کر نکالتا ہے۔
لوگراتھم کے ایک مشکل سوال کو حل کر نے کے لیئے ہم اپنے کمپیوٹر کو کسی ایک پول سے منسلک کر دیتے ہیں، جہاں ہمارے کمپیوٹر جیسے ہزار ہا کمپیوٹر اس کام کو کر نے میں جتے ہوتے ہیں۔
اور جیسے ہی ایک بلاک حل ہوتا ہے، تو اس سے برآمد ہونے والی کرنسی کو ان تمام کمپیوٹرز میں ان کی اسپیڈ اور کام کر نے کی صلاحیت کے حساب سے تقسیم کر دی جاتی ہے۔

کریپٹو کرنسی کا خاندان

اسکی 2بنیادی اقسام ہیں، جس میں ایک کا نام سکریپٹ کوئن ہے جبکہ دوسرے کو شاہ256 کے نام سے جانا جاتا ہے۔

دونوں کوئنز کے مابین بنیادی فرق

ان دونوں اقسام کے کوئنز کا تعلق گو کہ کریپٹو کرنسی سے ہی ہے، مگر ان  دونوں میں بے انتہا فرق ہے۔
جیسے سکریپٹ کوئن کو ہم کم ہیش پاور سے مائن کر سکتے ہیں، جیسے اپنے سی پی یو سے، جبکہ شاہ کوئن ،سی پی یو کے بس کی بات نہیں۔
سکریپٹ کوئن کی مشکلات کم ہوتی ہیں، جس کے سبب وہ جلدی برآمد کیا جاسکتا ہے، جبکہ شاہ کوئن کی مشکلات انتہائی زیادہ ہوتی ہیں اس لئے اسے کسی عام سی پی یو سے مائنن نہیں کیا جا سکتا۔
سکریپٹ کوئن کو سی پی یو سے بھی مائن کیا جا سکتا ہے، جبکہ شاہ کوئن کے لئے ہمیں کمپیوٹر میں الگ سے ایک گرافکس کارڈ لگانا پڑتا ہے۔

کریپٹو کوئن کی اقسام

کریپٹو کوئن کی سب سے پہلی قسم بٹ کوئن کو جاپانی ریاضی دان ستوشی ناگا موٹو نے 2009 میں متعارف کروایا۔ اسہی لیے کسی بھی کوئن کی ملی، یا مائیکرو قیمت کو ستوشی کہا جا تا ہے۔
بٹ کوئن کے علاوہ اس وقت کئی اور کوئن مارکیٹ میں آچکے ہیں۔
جن میں لائٹ کوئن، پئیر کوئن، فیدر کوئن، ورلڈ کوئن، مون کوئن، ڈیجیٹل کوئن ۔۔۔۔ وغیرہ